کرنٹ لگنے سے گھر میں کام کرتے 30 سالہ نوجوان ہلاک

کرنٹ لگنے سے گھر میں کام کرتے 30 سالہ نوجوان ہلاک

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)شاہدرہ کے علاقہ میں گھر کے اندر کام کرتے ہوئے پراسرار طور پر کرنٹ لگنے کے باعث جھلسنے والا 30 سالہ نوجوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی نعش کو اس کے ورثاءکے حوالے کردیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل شاہدرہ کے علاقہ ونڈالہ روڈ پر گھر کے اندر کام کرتے ہوئے 30 سالہ اشفاق احمد کرنٹ لگنے کے باعث جھلس گیا تھا جس پر اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں پر وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی نعش کو اس کے ورثاءکے حوالے کردیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -