شریف میڈیکل سٹی کے گرد 6دیہاتوں میں فرد ملکیت جاری کرنے پر پا بندی کیخلاف احتجاج

شریف میڈیکل سٹی کے گرد 6دیہاتوں میں فرد ملکیت جاری کرنے پر پا بندی کیخلاف ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) شریف میڈیکل سٹی کے اردگرد 6 دیہاتوں میں فرد ملکیت جاری کرنے پر پابندی کے خلاف گزشتہ روز دیہاتی سراپا احتجاج بن گئے درجنوں دیہاتی کسانوں نے اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا دیا اور کمشنر لاہور اور اسسٹنٹ کمشنر صدر کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین کی قیادت رام گاﺅں کے زمیندار مہر شفیق کررہے تھے انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں شریف میڈیکل سٹی کے اردگرد6 ایسے دیہات موجود ہیں جن میں سلطانکے، مل، مانک، پاچیاں رام کوٹ اور ملیان نامی گاﺅں شامل ہیں ان دیہاتوں میں فرد ملکیت جاری کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ہر پابندی مقامی رہائشی اعلیٰ شخصیات کے مبینہ حکم پر لگائی گئی انہوں نے کہا کہ کئی کسان انہیں زمین فروخت کرکے بیعانہ حاصل کرچکے ہیں اور ہم کدھر جائیں ہزاروں رہائشی اس سے متاثر ہوئے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ فردملکیت جاری کرنے پر عائد پابندی ختم کی جائے مظاہرین نے کئی گھنٹے تک دھرنا دیا اور سینہ کوبی کی انہوں نے کہا کہ پابندی نہ اٹھائی گئی تو اعلیٰ ایوانوں کا گھیراﺅ کریں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -