پاسپورٹ دفتر میں فائلوں پر بے جا اعتراضات سائل خوار

پاسپورٹ دفتر میں فائلوں پر بے جا اعتراضات سائل خوار

لاہور(رپورٹ،افضل افتخار)جعلی پاسپورٹ ویزے سیکنڈل نے نادرااور پاسپورٹ آفس کے افسران میں کھلبلی مچادی ہے اس سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد سے لیکرا ب تک ان دفتروں میں افسران کی طرف سے نظم و ضبط دیکھنے میں آرہاہے اور افسران عوامی مسائل پر توجہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی عوام ان سے پریشان ہیں کیونکہ یہ ان کو کاموں کے لئے پریشان کررہے ہیں ان کو کاغذات کے نامکمل ہونے کا کہاجاتا ہے کبھی یہ کہاجاتا ہے کہ یہ کاغذ نامکمل ہے اس کے اصل لیکر آئیں اور جب اصل لیکر وہ جاتے ہیں تو کوئی اورغلطی نکال کر ان کو دوبارہ واپس بھیج دیا جاتا ہے جس سے سائلین بہت پریشان ہیں اور ان کا کہناہے کہ اتنا بڑا سیکنڈل منظر عام پر آیا جس کے بعد افسران کو عوامی مسائل پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے لیکن اس کے باوجودہم وہاں پرہی کھڑے ہیں جہاں پر پہلے تھے گزشتہ دنوں نادراآفس ایبٹ روڈ ٹاﺅن شپ سمن آباد اور وسن پورہ دفاتر میں عوام کا بہت رش تھااور یہاں پر عوام کو روزے کے حالت میں تنگ کیا جاتا رہاان کے لئے ان مقامات پر بیٹھنے کی بھی کوئی مناسب جگہ نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان نظر آئے جب اس حوالے سے ان سے بات کی گئی تو وہ افسران کے خلاف پھٹ گئے اور انہوں نے شکایات کے انبارلگادئیے اورکہاکہ عوام کاکسی کوخیال نہیں ہے نبیل نے کہاکہ ہماراکوئی پرسان حال نہیں ہے ہم یہاں پر کب سے کام کے لئے آرہے ہیں بابر اورشکیل نے کہاکہ ہماری مشکل کاکوئی ازالہ نہیں کرتا جس کی وجہ سے پریشانی ہے عادل اورعابد نے کہا کہ ہم کافی عرصہ سے شناختی کارڈبنوانے کے لئے آرہے ہیں لیکن ہر دفعہ کوئی نہ کوئی اعتراض لگاکرہمیں واپس بھیج دیا جاتا ہے اعلی قیادت کو مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ابرار اورعصمت نے کہاکہ حکومت عوام کوریلیف دینے میں ناکام ہوگئی ہے مشکلات کا شکار ہیں صائمہ اورعابدہ نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی کام کرواناآسان نہیں ہے ہم کس سے اپنے کاموں کے لئے اپیل کریں ہماری کوئی بھی نہیں سنتا بابرہ اور شکیلہ نے کہاکہ اتنی دور سے آرہے ہیں لیکن کوئی بھی ہمارے کام پر توجہ نہیں دے رہا ہے بلکہ ہمیں تنگ کیا جارہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1