ڈی ڈی اور جسٹریشن میں سائلوں سے لوٹ مار جاری ، رشوت وصول کے مختلف فارمولے

ڈی ڈی اور جسٹریشن میں سائلوں سے لوٹ مار جاری ، رشوت وصول کے مختلف فارمولے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( اپنے نمائندے سے)صوبائی دارلحکومت لاہور کے ڈی ڈی او رجسٹریشن نے عوام کو لوٹنے اور احتسابی اداروں کو چکما دینے کے لئے دوغلی پالیسی تیار کر لی ہے جس کے مطابق رجسٹریشن برانچوں میں آنیوالی تمام رجسٹری دستاویزات خود ساختہ بنیادوں پر بنائے جانے والے قوانین کے مطابق اعتراضات کی بھرمار کرتے ہوئے شہریوں سے رشوت وصولی کا کام انتہائی ہٹ دھرمی سے کیا جا رہا ہے دوسری جانب محکمہ انٹی کرپشن سمیت دیگر احتسابی اداروں میں شکایات جانے پر رجسٹریشن ایکٹ کا حوالہ دے کر جان چھڑانے میں مصروف ہیں مزید معلوم ہوا ہے کہ ضلع لاہور کی تمام رجسٹریشن برانچوں کے ڈی ڈی او رجسٹریشن نے عوام کو انتہائی دیدہ دلیری سے لوٹنے کے لئے رجسٹری محرروں کے تیار کردہ فارمولے کا استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے جس کے مطابق شہریوں سے رجسٹری دستاویزات پاس کرنے کے عوض بھاری رقوم رشوت وصول کرنا بھی لازم قرا ر دے رکھا ہے مزید انکشاف ہوا ہے کہ اس ضمن میں علامہ اقبال ٹاﺅن، عزیز بھٹی ٹاﺅن، شالیمار ٹاﺅن، اور داتا گنج بخش ٹاﺅن کے ڈی ڈی او رجسٹریشن کے ناموں کی دھوم ان کے کار خاص رجسٹری محرروں کے ذریعے خوب ہو رہی ہے اور پنجاب حکومت کی بدنامی کرنے کے ساتھ ساتھ خادم اعلیٰ پنجاب کو عوام سے بددعائیں دلوانے میںبھی کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ضلع لاہور کی کسی بھی رجسٹریشن برانچ میں جمع ہونے والی دستاویزات کے ڈاک رجسٹر چیک کر لئے جائیں تو معلوم ہو جائے گا کہ کتنی کتنی دیر سے رجسٹریوں کے انبار متعلقہ رجسٹریشن برانچوں میں رشوت نہ ملنے پر زیر التواءکر رکھے ہیں اس وقت بھی سینکڑوں کے حساب سے داتا گنج بخش ٹاﺅن، اقبال ٹاﺅن، عزیز بھٹی ٹاﺅن، واہگہ ٹاﺅن اور شالیمار ٹاﺅن میں رجسٹریوں کو تاخیری حربے استعمال کرتے ہوئے زیر التواءکیا جا رہا ہے اور رجسٹری محرروں کی جانب سے سب رجسٹراروں کے نہ ماننے اور رشوت وصولی کا واضح اشارہ دینے پر زور دیا جا رہا ہے کئی کئی دنوں تک رجسٹریشن برانچوں میں چکر لگوانے والے شہریوں کو خوار کرنے کے بعد منہ مانگی قیمت وصول کرنے پر رجسٹریاں ڈی ڈی او رجسٹریشن سے پاس کروا لی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج اشٹام فروشوں، ڈیلروں اور شہریوں میں اپنی انہی حرکات کی وجہ سے اچھی پوسٹوں پر تعینات یہ ڈی ڈی او رجسٹریشن اچھے خاصے بدنام ہوتے چلے جا رہے ہیں اور اب ضلع کچہری میں آنیوالے شہریوں کو رجسٹریشن برانچوں کے باہر کھڑے ٹاﺅٹ مافیا صاحب سے کام کروانے کے عوض ان کو صاحب کا مقرر کردہ ریٹ اور ان کی طبیعت کے حوالے سے آگاہی دینے میں مصروف نظر آتے ہیں قابل ذکر یہ ہے کہ موجودہ ڈی سی او لاہور نورالامین اور ایڈیشنل کلکٹر لاہور نادر چٹھہ کو بھی اس ساری صورتحال کا بخوبی علم ہونے کے باوجود نہ تو اس پریکٹس کو روکنے کے لئے کوئی اقدام کر رہے ہیں اور نہ ہی اس کرپشن میں ملوث کسی بھی اہلکار سے کوئی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔