”نیو سکول پروگرام کے تحت مستحق طلبہ کو میٹرک تک مفت تعلیم دی جارہی ہے: راجہ محمد انور

”نیو سکول پروگرام کے تحت مستحق طلبہ کو میٹرک تک مفت تعلیم دی جارہی ہے: راجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن صوبے کے مختلف اضلاع میں 419 پارٹنر سکولوں کے توسط سے چالیس ہزار مستحق طلبا و طالبات کو”نیو سکول پروگرام“ کے تحت میٹرک تک مفت تعلیم مہیا کر رہی ہے ۔ ان بچوں کی تعلیم پر ماہانہ دو کروڑ اکہتر لاکھ بیس ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں ۔اس پروگرام کی افادیت کے پیش نظر چوبیس اضلاع میں 226 نئے پارٹنر سکولوں کے ذریعے 67 ہزار 8 سو مزید طلبا و طالبات کو مفت تعلیم دی جائے گی ۔یہ بات چیئر مین پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن راجہ محمد انور نے”نیو سکول پروگرام“ میں توسیع کے چوتھے مرحلے میں پارٹنر شپ کرنے والے سکول مالکان کے اجلاس سے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں خطاب کرتے ہوئے بتائی ۔راجہ محمد انو رنے اپنے خطاب میں کہا کہ” نیو سکول پروگرام“ میں توسیع سے صوبے کے 36 اضلاع میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 7 ہزار 8 سو طلبا و طالبات فائدہ اٹھائیں گے ۔ان طالب علموں کی ماہانہ فیس کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن نصابی کتب بھی مفت مہیا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ” نیو سکول پروگرام“ کے ذریعے تعلیمی پسماندگی کا شکار علاقوں میں غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔تقریب سے ” نیو سکول پروگرام “ کے سربراہ حسن جاوید نے بھی خطاب کیا۔