کواپریٹو ہاﺅسنگ سوساٹیز میں ڈینگی کے خاتمے کی مہم جاری ہے، محمدشہریار سلطان
لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کی تمام کواپریٹو ہاﺅسنگ سوساٹیز میں ڈینگی جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمہ کے لئے مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے اس کا اظہار رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب محمد شہریار سلطان نے کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے اجلاس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تمام کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوساٹیز میں صفائی ستھرائی کا کام روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ممبران کو اس ظالم مرض سے آگاہی کے لئے کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں ہینڈ بلز، بینرز، فلیکس لگوائے گئے ہیں اور ممبرز کو اس مرض سے آگاہی اور تدارک کے حوالے سے سیمینار منعقد کئے جارہے ہیں محکمہ امداد باہمی پنجاب تمام کام کی موثر نگرانی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی بہتر حکمت عملی کے باعث ہی ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہوا انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے بہتر کام کرنے والے محکمہ امداد باہمی کے افسران اور کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو تعریفی اسناد دکی گئی تھیں اور ہدایات کے مطابق کام نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی تھی اس سال بھی بہتر کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کام نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔