نوجوان کرپٹ سیاستدانوں کا راستہ روکیں گے، وقاص افتخار

نوجوان کرپٹ سیاستدانوں کا راستہ روکیں گے، وقاص افتخار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری وقاص افتخار بٹ نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان کے کروڑوں نوجوان تبدیلی کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے عمران خان کا ساتھ دیں گے‘ کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کی قسمت سے بہت کھیل لیا اب نوجوان ان کا راستہ روکیں گے‘ حکمران کرپشن کے خاتمے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں فوری اقتدار چھوڑ دیں۔ وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں آئی ایس ایف کے نائب صدر ثاقب سندھو کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وقاص افتخار بٹ نے کہا کہ جس معاشرے میں نوجوان اپنا کردار ادا کرنے کیلئے باہر آ جائیں وہاں پر تبدیلی اور انقلاب کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔