تحریک انصاف کا ہنہ نو کے عہدیداروں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

تحریک انصاف کا ہنہ نو کے عہدیداروں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن حلقہ NA-129 کے ٹکٹ ہولڈر سردار عادل عمر کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف کا ہنہ نو کے تمام عہدیداران نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیاگزشتہ روز سردار عادل عمر (ن) لیگی راہنما کے اعزاز میں افطار پارٹی منعقد کی گئی جس میں تحریک انصاف کے راہنماﺅں کاظمی شاہ، ملک عرفان، محمد ریاض، محمد شہزاد، محمدمنشائ، ماجد بھٹی، محمدنوید، علی حسن اور سخاوت علی سمیت کثیر تعداد نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ۔جبکہ اس موقع پر NA129 کے ٹکٹ ہولڈر سردار عادل عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں چاہے اس کا کسی سیاسی پارٹی سے تعلق ہی کیوں نہ ہو ہم تحریک انصاف سے نئے آنے والے اور ن لیگ میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ لوگ اپنے علاقے سمیت ملک کی تعمیر وترقی اور ایک مثبت سوچ کے ذریعے انتخابات میں ن لیگ کی قیادت کو کامیاب کروائیں گے تقریب میں لیگی راہنماﺅں چودھری سعید، عبدالعلیم طاہر، سردار فلک اور عباس ڈوگر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1