مسلم لیگ ہم خیال کا عید کے بعد ملک گیر عوام رابطہ مہم کا اعلان

مسلم لیگ ہم خیال کا عید کے بعد ملک گیر عوام رابطہ مہم کا اعلان

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ہم خیال کا حکومتی مدت میں متوقع توسیع کی حکومتی سازشوں کو ناکام بنانے اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے لئے عید کے بعد ملک گیر عوام رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان، پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عوامی اجتماعات اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے گزشتہ روز لاہور میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ہم خیال کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد آصف نے کہا کہ ساڑھے چار سالوں میں ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والی پیپلزپارٹی اپنی حکومتی مدت میں ایک سال کی توسیع کرکے ملک پر خودکش حملہ کریگی لیکن ہم اس کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اس لئے فیصلہ کیاگیا کہ حکومت کی اس سازش کو ناکام بنانے اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں عید کے بعد پنجاب سمیت ملک بھر میں عوام رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -