فیصل ٹاﺅن ،بجلی چور کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی

فیصل ٹاﺅن ،بجلی چور کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) فیصل ٹاﺅن کے علاقے میں بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونیوالے صارف عمر حیات کیخلاف تھانہ فیصل ٹاﺅن کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، لیسکو کی متعلقہ سب ڈویژن کے عملے کی جانب سے بارہا تحریری درخواست کے باوجود ملزم کیخلاف بجلی چوری ایکٹ کے تحت کارروائی نہیں کی جا رہی۔ بتایا گیا ہے کہ روڈ ریسرچ کالونی کوٹھی نمبر 10/9 کا ملازم عمر حیات گزشتہ کئی برسوں سے بجلی چوری کرنے میں مصروف ہے ، ملزم نے گھر میں کئی ونڈو اے سی لگا رکھے ہیں۔ اطلاع ملنے پر لیسکو سب ڈویژن فیصل ٹاﺅن کے ایس ڈی او، میٹر انسپکٹر، میٹر ریڈر اور ایم اینڈ ٹی کے سٹاف نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ملزم کے خلاف تھانہ فیصل ٹاﺅن میں بجلی چوری ایکٹ مجریہ 1910 ءاور ترمیم شدہ الیکٹرک سٹی ایکٹ 1930 کی دفعہ 26-A کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی ہے تاہم بااثر ملزم کیخلاف پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -