نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں آتشزدگی کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر ملک وسیم کھوکھر کااظہارافسوس

نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں آتشزدگی کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر ملک وسیم ...

  

لاہور (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ لاہور زون کے انچارج ملک وسیم کھوکھر نے گزشتہ روز گڑھی شہو لاہور میں واقع نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں شارٹ سرکٹ سے ہونے والی آتش زدگی کے باعث 5 افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے جھلس کر زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں ملک وسیم کھوکھر نے آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے عملے اور نعت خواہاں کے تمام سوگواروں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جھلس کر جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین، زخمیوں اور ان کے اہل خانہ سمیت نجی ٹی وی چینل کے تمام عملے کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -