شہر کے نئے ماسٹر پلان 2021ءپر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کمیٹی بنانے کا حکم

شہر کے نئے ماسٹر پلان 2021ءپر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کمیٹی بنانے کا حکم

لاہور( جنرل رپورٹر )ایم این اے خواجہ سعد رفیق ، کمشنر لاہور ڈویژن جواد رفیق ملک نے شہر کے لےے نئے ماسٹر پلان کی تےاری تک ماسٹر پلان 2021پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور پرائےوےٹ ہاﺅسنگ سوسائٹیز ڈویلپرز کی مشکلات کے تدارک کے لےے سفارشات مرتب کرنے کے لےے ضلعی حکومت ، ایل ڈی اے اور ڈویلپرز کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ حکم انہوں نے ٹاﺅن ہال میں ماسٹر پلان 2021پر عملدرآمد کا جائزہ لینے اور پرائےوےٹ ہاﺅسنگ سوسائٹےوں کے مالکان کے ہمراہ منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل ، ایم پی اےز خواجہ عمران نذیر ، حاجی اللہ رکھا،ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ ، ایڈمنسٹرےٹر ڈی ایچ اے ، ایڈمنسٹرےٹرز نشتر ٹاﺅن اور اقبال ٹاﺅن ،پرائیوےٹ ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکان اور دےگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ خواجہ سعد رفیق ایم این اے نے کہا ہے کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ماسٹر پلان 2021پر سرکاری افسران نے عمل کیااور نہ ہی پرائےوےٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی ڈویلپرز نے لیکن اب کسی کو ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ اس ماسٹر پلان کی ایک قانونی حیثیت ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ بغےر ترقےاتی کاموں کے چھوٹی چھوٹی ہاﺅسنگ سوسائٹےوں کے نام پر کسی کو کچی آبادیاں بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ لوگ چھوٹی چھوٹی جگہوں پر بغےر ترقےاتی کام کے ہاﺅسنگ سوسائٹےاں بنا کر بھاگ جاتے ہیں پھر حکومت کو ان ہاﺅسنگ سوسائیٹےوں میں رہنے والوں کو سہولیات فراہم کرنا پڑتی ہیں ۔ اس موقع پر ڈویلپر ز نے شکاےت کی کہ ضلعی حکومت نے ہاﺅسنگ سوسائیٹےوںکے لےے زمین خرےدنے پر پابندی لگا دی ہے جبکہ ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کی زمین ایل ڈی کے نام عوامی مفاد میں کرنے پر بھی ڈویلپرز سے بھاری فیسیں وصول کی جا رہی ہیں جس پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ ضلعی حکومت نے زمینوں کی خریداری پر کوئی پابندی نہیں لگائی درحقیقت حکومت نے جو لےٹر جاری کیا ہے اس میں بغےر اجازت ہاﺅسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی عائد کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1