ٹی ایم اے اقبال ٹاﺅن ، کرپٹ اہلکاروں کی دھمکیاں ، انکوائری آفیسر کا تحقیقات سے انکار

ٹی ایم اے اقبال ٹاﺅن ، کرپٹ اہلکاروں کی دھمکیاں ، انکوائری آفیسر کا تحقیقات ...

لاہور(جنرل رپورٹر) ٹاﺅن مونسپل ایڈمنسٹریشن اقبال ٹاﺅن کی ایڈ منسٹریٹر کے سٹاف کی لاکھوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہونے کے حوالے سے انکوائری آفیسر نے تحقیقات کرنے سے ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں کرپشن میں ملوث وہ مافیا جو گذشتہ 15سالوں سے اقبال ٹاﺅن میں تعینات ہے اور انہوں نے اپنے عہدوں اور اختیارات کا بے جا استعمال کیا اور افسروں کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کی کرپشن کی گذشتہ دنوں میں کرپشن چیف کوارڈینٹر مہر اشفاق نے پکڑ لی جس کے حوالے سے روزنا مہ پاکستان میں تفصیلی خبر شائع کی گئی خبر پر ٹی ایم او سلیم خان نے تحقیقات کے لئے گریڈ 18کے آفیسر ٹاﺅن مونسپل آفیسر بلدننگ محمد سلیم کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ذرائع نے بتایا کہ کرپشن مافیا کے اراکین جو کہ اقبال ٹاﺅن کی ایڈ منسٹریٹر ملیحہ رشید کے ذاتی سٹاف پر مشتمل ہے انکوائری آفیسر کو ”تھریڈ “کیا گیاس پر ٹی او پی چیف کوارینٹر کے پاس گیا انہوںنے مذید انکوائری کرنے سے ہاتھ کھڑے کر دیئے اور کہا کہ ٹی ایم او سے کہہ دیا جائے مافیا طاقتور ہے اور میں کمزور ہوں مافیا سے جان کا خطرہ ہے جس کے بعد انکوائری ٹھپ ہو گئی ہے اس حوالے سے مذکورہ ٹاﺅن کی ایڈ منسٹریٹر ملیحہ رشید سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ٹی ایم او کو حکم دیا ہے کہ وہ شفاف طریقے سے انکوائری کرائیں جن ملازمین کے خلاف انکوائری ہے۔ یہ سچ ہے کہ وسیم شاہد اور مسعود میرے سٹاف میں شامل ہیں مگر انہوںنے اگر کرپشن کی ہے تو یہ میرے آنے سے پہلے کی ہوگی تاہم تحقیقات میرٹ پر کی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1