گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال،لاہور کی شاندار کامیابی

گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال،لاہور کی شاندار کامیابی

لاہور(پ ر) گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول، لوئر مال، لاہور کے ہونہار طالب علیم ارسلان طارق رولنمبر89521نے لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان منعقدہ 2012ءمیں 1050میں سے 1020نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پر لاہور بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ ادارہ ہذا سے اس سال میٹرک کے امتحان میں کلی 341 طلباءشریک ہوئے جن میں سے 325 نے کامیابی حاصل کی ۔ 85طلباءنے A+،81نے A اور 75نے B گریڈ حاصل کیا۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 95.31رہا۔ اس بے مثال کامیابی کا سہرا سر براہ ادار اور محنتی اساتذہ کے سر پرہے۔ واضح رہے کہ بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کرنوالے امید اوار نے 1021 نمبر حاصل کئے۔

مزید : ایڈیشن 1