ڈی آئی جی آپریشن نے متعدد ایس ایچ او ز کے تبادلے کر دیئے

ڈی آئی جی آپریشن نے متعدد ایس ایچ او ز کے تبادلے کر دیئے

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشن رائے محمد طاہر نے متعدد ایس ایچ اوز کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس بی انسپکٹر چودھری فیصل شریف کو تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے جبکہ یہاں تعینات انسپکٹر ذوالفقار بٹ کو ایس ایچ او اچھرہ، یہاں سے احسان اشرف بٹ کو پولیس لائنز،پولیس لائنز سے انسپکٹر نوید اعظم کو ایس ایچ او شالیمار یہاں سے محمد علی بٹ کو ایس ایچ او غالب مارکیٹ ،ایس ایچ او باغبانپورہ محمد رضا کوتبدیل کرکے ایس ایچ او ڈیفنس بی،ایس ایچ او غالب مارکیٹ رانا اکمل کو تبدیل کرکے ایس ایچ او باغبانپورہ، پولیس لائنز سے انسپکٹر میاں قدیر کو ایس ایچ او نواب ٹاﺅن تعینات کیا گیا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -