شہبازشریف کے دل میں پورے پاکستان کادرد ہے ‘حاجی حنیف

شہبازشریف کے دل میں پورے پاکستان کادرد ہے ‘حاجی حنیف

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدر حاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ میاں شہبازشریف کے دل میں صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان کادرد ہے،وہ صرف پنجاب نہیں بلکہ اٹھارہ کروڑپاکستانیوں کے خادم ہیں۔ میاں شہبازشریف پنجاب اورپاکستان کے مفادات پرڈاکہ مارنے والے علی باباچالیس چوروں کے گروہ کوہرگزمعاف نہیں کریں گے۔اپنے ایک بیان میں حاجی محمد حنیف نے مزید کہا کہ خادم پنجاب میاں شہبازشریف پرتنقیدکرناچاندپرتھوکنا ہے ،انہوں نے اندھیروں اورمحرومیوں کیخلاف جو جنگ شروع کی ہوئی ہے اس میں پاکستان کے اٹھارہ کروڑعوام ان کے ساتھ ہیں۔

مزید : ایڈیشن 1