پی ٹی سی ایل میں گریڈ 17کی بھرتیوں کیلئے انٹرویوشروع

پی ٹی سی ایل میں گریڈ 17کی بھرتیوں کیلئے انٹرویوشروع

لاہور (خبر نگار) پی ٹی سی ایل کی انتظامیہ جہاں 16ہزار ملازمین کو نوکر یوں سے برطرف کررہی ہے اس ادارے میں گریڈ 17میں 2ہزار افسران کو بھرتی کرنے کیلئے انٹرویو لینے کے لئے سلسلہ شروع کردیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی انتظامیہ نے اب تک 26سو افسران کے باقاعدہ اندر کھاتے انٹرویو بھی مکمل کر لئے ہیں جہاں ادارے سے16ہزار ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جارہا جارہا ہے وہاں ادارے میں2000مزید ملازمین اور افسروں کو بھرتی کیا جارہا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ بھرتی کئے جانے والے ملازمین کو گریڈ 16اور گریڈ17میں براہ راست بھرتی کیا جائے گا اور ان کی تنخواہوں کا پیکج70ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک مقرر کیا جائے گا پی ٹی سی ایل متحدہ ورکرز اتحاد کے رہنماﺅں حسن قمر رانا ملک مقبول حسن حافظ لطیف اور دیگر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ادارے کے ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کافیصلہ واپس نہ کیا اور 16ہزار ملازمین کو نوکریوں سے خارج کرکے مزید بھرتی کی تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائنگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1