موجودہ حکومت اس قابل نہیں کہ وہ اقتدار سنبھال سکے، روحیل اصغر

موجودہ حکومت اس قابل نہیں کہ وہ اقتدار سنبھال سکے، روحیل اصغر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین خرم شیخ روحیل اصغر نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے اس بیان کہ آئندہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بھی پیپلز پارٹی سے ہوگا، پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب پیپلز پارٹی کو سیاست کی کرسی کی دھکم پیل چھوڑ کر عوام کی بحالی کے لئے اقدامات کرنا چاہئے۔ آئندہ کا وزیراعلیٰ نہیں بلکہ صدر بھی ن لیگ سے ہوگا۔ شی، خرم روحیل اصغر نے کہا کہ اس وقت موجودہ حکومت اس قابل نہیں کہ وہ اقتدار سنبھال سکے بلکہ انہیں اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور خود ہی دستبردار ہوجانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن شیخ خرم روحیل اصغر نے مرکزی دفتر داروغہ والہ میں کیا جہاں ایسوسی ایشن کے دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -