کروڑوں کی جعلی ادائیگی کے الزام میں لیسکو کے اعلیٰ افسروں کے خلاف مقدمہ درج

کروڑوں کی جعلی ادائیگی کے الزام میں لیسکو کے اعلیٰ افسروں کے خلاف مقدمہ درج

  

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کی جعلی ادائیگی کرنے کے الزام میں لیسکو کے چند اعلیٰ افسران اور ٹیکنیکل سامان سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ یہ ادائیگی 2014ءمیں قانون کے مطابق کی جانی تھی۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو ہی کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ایف آئی اے کو درخواست دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایسی کمپنیاں جو لیسکو کو ٹیکنیکل سامان سپلائی کرتی ہیں ان کمپنیوں کے بعض ذمہ دار افراد نے مبینہ طورپر لیسکو کے متعلقہ حکام کی ملی بھگت سے رواں سال کے دوران ہی کروڑوں روپے کی ایڈوانس ادائیگیاں کی گئیں اوراس حوالے سے ٹینڈرز بھی نہیں دیئے گئے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -