پارٹی سے اختلافات، مخدوم فیصل صالح حیات کی (ن) لیگ میں شمولیت کا امکان

پارٹی سے اختلافات، مخدوم فیصل صالح حیات کی (ن) لیگ میں شمولیت کا امکان

  

لاہور (اے پی اے) سابق وفاقی وزیرمخدوم فیصل صالح حیات کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق مخدوم فیصل صالح حیات جوکہ آجکل اپنی پارٹی قیادت سے واضح اختلافات رکھتے ہیں، ان کے رابطے ن لیگ سے ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیصل صالح حیات کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -