پاسپورٹ سکینڈل کا ٹریلر چلایاہے فلم دکھائی تورحمان ملک سکتے میں آجائیں گے ، محمد علی اسد
لندن (اے پی اے ) پاسپورٹ اسکینڈل کے مرکزی سکینڈل اور برطانوی اخبار کیلئے کام کرنیوالے محمد علی اسد کا کہنا ہے کہ ابھی ٹریلر دکھایا ہے، پوری فلم باقی ہے، میرے پاس کئی گھنٹوں کی ویڈیو ہے، جاری کرﺅنگا تو رحمن ملک سکتے میں آجائینگے، انتظار کر رہا ہوں، رحمن ملک میرے خلاف کب کارروائی کرتے ہیں، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سپورٹ اسکینڈل کے مرکزی سکینڈل اور برطانوی اخبار کیلئے کام کرنیوالے محمد علی اسد کا کہنا تھا کہ ابھی ٹریلر دکھایا ہے، پوری فلم باقی ہے، میرے پاس کئی گھنٹوں کی ویڈیو ہے، جاری کرﺅنگا تو رحمن ملک سکتے میں آجائینگے، انتظار کر رہا ہوں، رحمن ملک میرے خلاف کب کارروائی کرتے ہیں، محمد علی اسد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاسپورٹ نظام کا پول کھولنے کیلئے مزید ویڈیو جاری کرﺅنگا، پاسپورٹ نظام غلطیوں سے پاک ہونیکا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، میں ولن نہیں، پاکستان کا پاسپورٹ نظام بہتر بنتا دیکھنا چاہتا ہوں ، پاکستان کے پاسپورٹ نظام کی غلطیوں سے دہشتگرد گروپ فائدہ اٹھا رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کو بدنام نہیں کیا، صحافتی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔