ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام امریکہ روانہ ہوگئے

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام امریکہ روانہ ہوگئے

  

 اسلام آباد(ثناءنیوز ) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام تین روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے۔امرےکہ مےں قےام کے دوران سی آئی اے کے سربراہ سے ملاقات کریں گے اور ڈی جی آئی ایس آئی 4اگست کو واپس وطن پہنچیں گے انکے دورہ کے دوران ڈرون حملوں کے حوالے سے اعلی امریکی حکام کے ساتھ بات چیت ہوگی۔نیٹو سپلائی کھولنے کے فیصلے کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کا دورہ امریکہ خاص اہمیت کا حامل ہے جس میں پاکستان کے ڈرون حملوں کے حوالے سے موقف پر بات چیت ہوگی۔ ڈی جی آئی ایس آئی اپنے دورے کے دوران ڈرون حملوں پر امریکی حکام سے میکینزم طے کرنے کی بات کریں گے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ انتخابات کی طرف جارہا ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے امریکہ کی اپنی ترجیحات ہیں جن میں ایک ترجیح یہ ہے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کرے۔ ڈی جی آئی ایس آئی اپنے دورہ امریکہ کے دوران جہاں انسداد دہشتگردی کے موضوع پر بات کریں گے وہیں افغانستان سے مولوی فضل اللہ کے دہشتگردوں کی پاکستانی علاقوں میں کارروائیوں کے خلاف مو¿ثر اقدامات پر بات چیت کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -