جرم کرنیوالے آزاد ، مجھے ملزم بنایا جارہا ہے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں علی موسیٰ گیلانی کا بیان

جرم کرنیوالے آزاد ، مجھے ملزم بنایا جارہا ہے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں علی موسیٰ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ثناءنیوز ) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے اے این ایف حکام کے سامنے ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ۔ ریجنل آفس اسلام آباد میں اے این ایف حکام کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی موسیٰ گیلانی نے جرم کرنے والوں کو آزاد جبکہ انہیں ملزم بنایا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایفی ڈرین کیس کے کسی بھی وعدہ معاف گواہ نے ان کے خلاف بیان نہیں دیا ۔ اے این ایف کی جانب سے جاری کردہ بیانات حقائق پر مبنی نہیں جنہوں نے مفاد حاصل کئے ۔ ان کو پکڑا جائے انہوں نے کہا کہ وہ سات مرتبہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تفتیش میں تعاون نہ کرنے کا اے این ایف کا موقف غلط ہے۔

مزید :

صفحہ اول -