مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا ، متحدہ ورکرز اتحاد
لاہور (خبرنگار) پی ٹی سی ایل کی انتظامیہ نے 16 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک اور پارلیمنٹ ہاﺅس کا گھیراﺅ اور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی سلسلہ جاری رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار پی ٹی سی ایل متحدہ ورکرز اتحاد کے مرکزی رہنماﺅں نے گزشتہ روز ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے اس موقع پر متحدہ ورکرز اتحاد کے مرکزی رہنما حسن محمد رانا نے کہا کہ پی ٹی سی ایل ایک منافع بخش ادارہ ہے اور اربوں روپے سالانہ منافع کے باوجود ملازمین کی چھانٹی زیادتی ہے اس موقع پر حافظ لطف اللہ نے کہا کہ حکومت نے مداخلت نہ کی تو پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر کا گھیراﺅ اور پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ اور ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی