نجکاری کے بعد پی ٹی سی ایل کے منافع میں کمی ہوئی
لاہور (لیاقت کھرل) پی ٹی سی ایل جو کہ ایک منافع بخش اور مالیاتی ادارہ تھا، نجکاری کے موقع پر صارفین کی تعداد 55 لاکھ سے زائد جبکہ 60 ہزار سے زائد ملازمین تھے اور ادارے کی نجکاری کی گئی تھی تو اس وقت ادارے کے سالانہ منافع 29 ارب 70 کروڑ اور نجکاری کے اگلے سال منافع کم ہو کر 24 تا 25 ارب رہ گیا جس کی سو گنا کمی واقع ہوئی ہے۔ پی ٹی سی ایل کے حکام کا کہنا ہے کہ ادارے کے نیٹ ورک بہتر کیا گیا ہے اور منافع میں کمی نہیں آئی اور کرپشن کے بارے کوئی کسی قسم کی شکایت سامنے نہیں آئی۔