پٹرول 7:67ڈیزل 4:58لائٹ ڈیزل4:78،مٹی کا تیل4:64روپے لٹر مہنگا ،سی این جی کی قیمت 8روپے کلو اضافہ

پٹرول 7:67ڈیزل 4:58لائٹ ڈیزل4:78،مٹی کا تیل4:64روپے لٹر مہنگا ،سی این جی کی قیمت ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے چند روز تک چاندنی دکھانے کے بعد پھر پٹرولیم اور سی این کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے اور پٹرول کی قیمت میں تقریباً پونے آٹھ روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ سی این جی کی قیمتوں میں آٹھ روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیاہے۔ آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں سات روپے 67 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 93 روپے 57 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل 4 روپے 58 پیسے اضافے کے بعد 101 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے 78 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جو 90 روپے 11 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت چار روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 92 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے قبل پمپ مالکان نے دو روز سے ہی تیل فروخت کرنا بند کر دیا تھا۔

مزید : صفحہ اول