چودھری نثار سے حنیف عباسی کی ملاقات ایفی ڈرین کیس میں مدد مانگ لی

چودھری نثار سے حنیف عباسی کی ملاقات ایفی ڈرین کیس میں مدد مانگ لی

  

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان سے ملاقات‘ ایفی ڈرین کیس میںمقدمہ دائر کئے جانے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ حنیف عباسی نے چوہدری نثارعلی خان سے اس کیس میں چھٹکارا حاصل کرنے کےلئے مدد مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رُکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ اس کے بعد حنیف عباسی نے منگل کے روز اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان سے خصوصی ملاقات کی جس میں انہوں نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ان پر دائر کئے گئے مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوںنے چوہدری نثار علی خان سے کہا کہ وہ اس حوالے سے میری مدد کریںجس پر چوہدری نثار علی خان نے ایفی ڈرین کوٹہ تحقیقات کےلئے پارٹی کے قائد میاں نوازشریف کی جانب سے قائم کی گئی دو رکنی کمیٹی سے بھی تفصیلات طلب کی ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس کیس کی نگرانی خود کریں گے اور تمام حقائق سے پارٹی قیادت کو آگاہ کریں گے۔ حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس امر کااظہار کیا کہ وہ اس کیس میں بھی سرخرو ہوکر نکلیںگے۔ مخالفین اوچھے ہتھکنڈوںسے مجھے ڈرا دھمکا نہیں سکتے۔میں نے ایفی ڈرین کا قانونی کوٹہ جو 500 کلو گرام بنتا ہے‘ وہ حاصل کیا ہے‘ اس پر نہ وزارت صحت اور نہ ہی کسی دوسرے محکمے نے اعتراض کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -