4کروڑ نئے ووٹوں کا اندراج ملک میں تبدیلی کی نوید ہے لوگ باریوں سے تنگ آگئے ،عمران خان

4کروڑ نئے ووٹوں کا اندراج ملک میں تبدیلی کی نوید ہے لوگ باریوں سے تنگ آگئے ...

  

سےالکوٹ (بےورورپورٹ ) چئےرمےن پاکستان تحرےک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک مےں چار کروڑ نےا ووٹ رجسٹرڈ ہوا ہے جو کہ پاکستان مےں تبدےلی کی واضع نوےد ہے۔حکمرانوں نے ملک مےں کرپشن کی انتہاءکر دی ہے جسکی وجہ سے آج ملک مےں انرجی کی قلت نے جنم لےا ہے۔پاکستانی عوام باری باری کی سےاست سے تنگ آچکے ہےںاب ملک مےں تبدےلی آکر رہے گی۔ تبدےلی ہمےشہ لےڈر شپ اور نظرئےے سے آتی ہے ان خےالات کاا ظہار انہوں نے شاہ محمود قرےشی اور جہانگےر ترےن کے ہمراہ سےالکوٹ کی معروف سےاسی و کاروباری شخصےت چئےرمےن لےدر فےلڈ اندسٹری چودھری محمد اجمل چےمہ کی رہائش گاہ پر پرےس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر سےالکوٹ کی بزنس کمےونٹی، پاکستان تحرےک انصاف کے کارکنان و عہدےدران کے علاوہ خواتےن بھی بہت بڑی تعداد مےں موجود تھی۔عمران خان نے کہا کہ چودھری محمد اجمل چےمہ جےسے محب وطن اور تجربہ کار سےاست دانوں کا تحرےک انصاف مےں آنا پاکستان کے روشن وتابناک مستقبل کےلئے خوش آئند بات ہے درےں اثناءعمران خان جب چودھری محمد اجمل چےمہ کی رہائش گاہ پہنچے تو وہاں کارکنان تحرےک انصاف اور سےالکوٹ کی بزنس کمےونٹی نے انکا پر تپاک استقبال کےا اور پھر چودھری محمد اجمل چےمہ نے فردا فردا تمام کاروباری و سےاسی شخصےات کاعمران خان سے تعارف کرواےا اس موقع پر عمران خان نے خواتےن کی بہت بڑی تعداد سے بھی خصوصی مےٹنگ کی۔جبکہ بعدا زاں چودھری محمد اجمل چےمہ اپنی ذاتی گاڑی خود ڈرائےو کرتے ہوئے عمران خان، شاہ محمود قرےشی اور جہانگےر ترےن کو سےالکوٹ انٹر نےشنل ائےرپورٹ پر الوداع کر کے آئے۔ درےں اثناءعمران خان نے سےالکوٹ کی معروف سماجی وکاروباری شخصےت زےن شبےر کی دعوت پر مقامی مےرج ہال مےں شوکت خانم ہسپتال کےلئے فند رےزنگ کی خاطر منعقد ہ افطار ڈنر مےں شرکت کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سےالکوٹ بزنس کمےونٹی کی پرائےویٹ سےکٹر مےں دی جانے والی خدمات کو خوب سراہا جبکہ سےالکوٹ کی بزنس کمےونٹی نے عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال کےلئے تقرےبا 5کروڑ روپے کے نقد اور بذرےعہ چےک عطےات دیئے۔ ےاد رہے کہ عمران خان جب سےالکوٹ آمد کےلئے سےالکوٹ انٹر نےشنل ائےرپورٹ پر پہنچے تو وہاں پاکستان تحرےک انصاف کے کارکنان اور عہدےدران سمےت بزنس کمےونٹی کی بہت بڑی تعداد نے انکا والہانہ استقبال کےا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سابق ٹکٹ ہولڈر اور اپنے پرانے ساتھی باﺅ امجد لطیف بٹ کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے امجدلطیف بٹ کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، محمد اجمل چیمہ، عمر فاروق ڈار،باﺅطارق بٹ اور دیگر عہدیدار اور کارکن بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ اول -