حکمرانوں کی ناکامیوں اور کرپشن نےملک اور جمہوریت کو بدنام کیا ، نواز شریف

حکمرانوں کی ناکامیوں اور کرپشن نےملک اور جمہوریت کو بدنام کیا ، نواز شریف

مری(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناکامیوں اور کرپشن نے ملک اور جمہوریت کو بدنام کیا ہے‘ حکومت آئین اور قانون پر عملدرآمد کیلئے تیار نہیں صرف اپنی من مانی کررہے ہیں جس سے ادارے کمزور ہو رہے ہیں‘کرپشن ختم ہو گی تو لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی کسی حل کی جانب جائیگا‘ آج بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اوربیروزگاری بھی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے‘(ن) لیگ کی سیاست غریب عوام کے مسائل کے حل‘ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہے۔ وہ منگل کے روز مری میں مسلم لیگ (ن) منڈی بہاﺅالدین سے تعلق رکھنے والے چوہدری ظفر اقبال سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ میاں نوا زشریف نے کہا کہ آج ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ‘ مہنگائی‘ بیروزگاری اور دیگر مسائل کی وجہ سے ہر پاکستانی پریشان ہے مگر حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ساڑھے چار سالوں میں کوئی ایک مسئلہ بھی حل نہیں کیا بلکہ آج مسائل میں اس حد تک اضافہ ہو چکا ہے کہ غریب آدمی زندگی کا خاتمہ کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی کرپشن موجودہ حکومت میں ہوئی ہے ساٹھ سالوں میں اس کی مثال نہیں ملتی اور آج بھی حکمران کرپشن کے خاتمے اور اپنی اصلاح کرنے کیلئے تیار نہیں بلکہ غیر آئینی کاموں کو ترجیح دیتے ہیں

مزید : صفحہ اول