باقی تمام مسائل کی طرح حکومت لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے ، صدر زرداری

باقی تمام مسائل کی طرح حکومت لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے ، صدر ...

  

اسلام آباد(اے پی اے ) صدر زرداری نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ پر عوام کو بہکانے والے دراصل عوام سے غلط بیانی کر رہے ہیں، بجلی بحران ہمیں ورثے میں ملا، حکومت بحران پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ ملک کو اس وقت توانائی کے بحران کا سامنا ہے لیکن محدود وسائل کے باوجود جمہوری حکومت اس بحران پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے اور آنے والے چند دنوں میں صورتحال بھی بہتر ہوجائے گی۔ جمہوری حکومت نے جس طرح تمام مسائل پر قابو پایا اسی طرح لوڈشیڈنگ جیسے بحران سے بھی نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ صدر مملکت نے یہ باتیں وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور سے گذشتہ روز ملاقات کے دوران کہیں۔ ملاقات میں اے این پی کے تحفظات، ، خیبر پختونخواہ میں جاری شدید لوڈ شیڈنگ ، ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنانے ،پیپلز پارٹی اور اے این پی کے درمیان جاری رابطوں سمیت دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے ریلوے بالخصوص خیبر پختونخواہ میں جاری لوڈ شیڈنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے بھی تفصیلی طورپر آگاہ کیا اور عوام کی جانب سے آنے والے پریشر سے بھی صدر زرداری کو آگاہ کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ پر عوام کو بہکانے والے دراصل عوام سے غلط بیانی کر رہے ہیں، بجلی بحران ہمیں ورثے میں ملا، حکومت اس پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ ملک کو اس وقت توانائی کے بحران کا سامنا ہے لیکن محدود وسائل کے باوجود جمہوری حکومت اس بحران پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے اور آنے والے چند دنوں میں صورتحال بھی بہتر ہوجائے گی۔ جمہوری حکومت نے جس طرح تمام مسائل پر قابو پایا اسی طرح لوڈشیڈنگ جیسے بحران سے بھی نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ صدر نے غلام بلور پر واضح کیا کہ انہوں نے ملک میں سحر اور افطار کے وقت ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ پر شدید اظہار برہمی کیا اورحکومت کو ہدائت کی ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر مربوط کوششیں کی جائیں۔ ذرائع کے مطابقاے این پی کے رہنما اوروفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر صدر سے کہا کہ وزارت پانی و بجلی صوبہ خیبر پختونخواہ سے زیادتی کر رہی ہے اورصوبہ کیساتھ واپڈا سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ فورا بند کی جائے۔

مزید :

صفحہ اول -