فلور ملز کا آٹے کے نرخ بڑھنے پر یوٹیلیٹی سٹورز کو سپلائی بند کرنیکا فیصلہ

فلور ملز کا آٹے کے نرخ بڑھنے پر یوٹیلیٹی سٹورز کو سپلائی بند کرنیکا فیصلہ

  

فیصل آباد ( بیورورپورٹ) فیصل آباد کی فلور ملوں نے نرخ بڑھا ئے جا نے پر یوٹیلیٹی سٹوروں کو آٹے کی سپلائی بند کر نے کا فیصلہ کرلیا فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت میں حالیہ اضافہ کے بعد سابقہ ریٹس پر یوٹیلیٹی سٹورز کو آٹا سپلائی نہیں کر سکتے ۔ مالکان کاموقف ہے کہ گند م کی قیمت میں 70 روپے فی من اضافہ ہوا ہے اور راولپنڈی ¾ اسلام آباد ¾ جہلم ¾ گوجرانوالہ ¾لاہور اور دیگر شہروں میں آٹے کے نرخوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے اور وفاقی وزیر صنعت وپیداوار چوہدری پرویز الٰہی کی ہدا یت پر مذکورہ ریجن میں فلور ملوں کی طر ف سے بیس کلو آٹے کا تھیلہ یوٹیلیٹی سٹوروں کو 580 روپے میں دیا جا رہا ہے مگر فیصل آباد میں ابھی تک پرا نا ریٹ یعنی 550 روپے ہے ۔ اس لئے دوسرے ریجز کی طرح فی تھیلہ 30 روپے اضافہ کیا جا ئے اور تمام اضلا ع میں یکساں ریٹس لاگو کئے جائیں بصورت دیگر فلور ملزمالکا ن یو ٹیلیٹی سٹوروں کو آٹے کی سپلائی روک دینے پر مجبور ہوں گے ۔ فیصل آباد ڈویژن کی تما م فلو ر ملوں کے مالکان نے وفاقی حکومت بالخصو ص متعلقہ وفاقی وزیر چوہدری پرویز الٰہی سے نو ٹس لینے کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -