شمشیر زنی میں یوکرائن کی یانا شمیا کینا نے سونے کا تمغہ جیت لیا
لندن (آن لائن)اولمپک کھیلوں کے دوران خواتین کے شمشیر زنی انفرادی مقابلوں میں یوکرائن کی یانا شمیا کینا نے جرمنی کی بریٹا ہیڈ مین کو 9-8 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا ۔چین کی سن یوجی نے کوریا کی شن اے لام کو 15-11 سے ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔قبل ازیں سیمی فائنل مقابلوں میںیانا شمیاکینا نے چین کی سن یو جی کو 14-13 اور جرمنی کی بریٹا ہیڈ مین نے کوریا کی شن اے لام کو 6-5 سے ہرایا۔