اولمپکس گیمز،جرمنی نے ایکوئس ٹرین انفرادی مقابلہ میں طلائی تمغہ جیت لیا

اولمپکس گیمز،جرمنی نے ایکوئس ٹرین انفرادی مقابلہ میں طلائی تمغہ جیت لیا

  

لندن (اے پی پی) جرمنی نے اولمپکس گیمز ایکوئسٹرین ٹیم ایونٹ کے بعد انفرادی مقابلہ میں بھی طلائی تمغہ جیت لیا۔ سویڈن نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ لندن میں جاری میگا ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ایکوئس ٹری انفرادی مقابلہ میں جرمن کے رائیڈر جنگ مائیکل نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40.60 سکور کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا، اس سے قبل جرمنی نے ٹیم ایونٹ میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا، اس تمغے کے ساتھ ایکوئس ٹرین ایونٹ میں جرمنی کے طلائی تمغوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔ سویڈن کے ایلگوٹسن نے چاندی اور جرمنی ہی کے آفراتھ سینڈرا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -