برطانوی شہزادی زارافلپ نے بھی گھڑسواری میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

برطانوی شہزادی زارافلپ نے بھی گھڑسواری میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

لندن(نیٹ نیوز) اولمپکس کے چوتھے دن خواتین کے دس میٹر پلیٹ فارم سنکرونائزڈ ڈائیونگ مقابلے میں چین کی راو¿لن چن اور ہاو¿ وانگ نے طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔یہ چین کا لندن اولمپکس میں دسواں طلائی تمغہ ہے۔ ادھر کنوئنگ میں ٹونی ایسٹنگاٹ نے فرانس کو ان کھیلوں میں چوتھا گولڈ میڈل دلوایا ہے۔مردوں کے سکیٹ شوٹنگ کے مقابلے میں امریکہ کے ونسنٹ ہینکاک نے طلائی تمغہ جیت کر اپنے ملک کے گولڈ میڈلز کی تعداد چھ تک پہنچا دی۔بیجنگ گیمز میں بھی اس مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے والے بنکاک نے فائنل میں 150 میں سے148پوائنٹس حاصل کر کے نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا۔لندن کے رائل آرٹلری بیرکس میں ہونے والے مقابلے میں ڈنمارک کے گولڈنگ اینڈرس نے چاندی جبکہ قطر کے ناصر العطیہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔دن کا پہلا طلائی تمغہ جرمنی نے گھڑسواری کے کھیل میں ٹیم ایونٹ میں حاصل کیا۔گرینچ میں ہونے والے اس مقابلے میں برطانوی ٹیم چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ نیوزی لینڈ نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ برطانوی شہزادی زارا فلپ بھی چاندی کا تمغہ جیتنے والی برطانوی ٹیم کی رکن ہیں۔ شہزادی زارا نے گھڑسواری کے انفرادی مقابلوں کے حتمی مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے جس میں طلائی تمغے کا فیصلہ بھی آج ہی ہوگا

مزید : ایڈیشن 1