شمالی کوریا کے کم اون نے ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیت لیا

شمالی کوریا کے کم اون نے ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیت لیا

 لندن (نیٹ نیوز) شمالی کوریا کے کم اون گک نے اولمپکس گیمز ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیت لیا ، یہ ایونٹ میں شمالی کوریا کا تیسرا طلائی تمغہ ہے۔ لندن میں جاری زمین پر کھیلوں کے سب سے بڑے میلے اولمپکس گیمز کے ویٹ لفٹنگ کے 62 کلو گرام کیٹیگری کے مقابلہ میں شمالی کوریا کے ویٹ لفٹر کم اون گک نے انتہائی عمدہ کارکردگی کی بدولت نہ صرف اولمپک کا ریکارڈ توڑا بلکہ طلائی تمغہ بھی حاصل کیا۔ کولمبیا کے فیگورووا نے چاندی اور انڈونیشیا کے ایکویولی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

مزید : ایڈیشن 1