برطانیہ کی ویمن ٹیم کی والی بال ایونٹ میں پہلی کامیابی

برطانیہ کی ویمن ٹیم کی والی بال ایونٹ میں پہلی کامیابی

لندن (اے پی پی) اولمپکس گیمز ویمنز والی بال ایونٹ میں برطانیہ نے الجیریا کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ زمین پر کھیلوں کے سب سے بڑے میلے اولمپکس گیمز ویمنز والی بال ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں برطانیہ اور الجیریا کی ٹیموں کے درمیان زبردست میچ دیکھنے کو ملا۔ پہلے سیٹ میں الجیریا کی ٹیم 25-22 سے فتح یاب رہی، میزبان ملک نے دوسرا سیٹ 25-19 سے جیت کر میچ میں کم بیک کیا۔ تیسرے سیٹ میں الجیریا کی ٹیم نے برطانیہ کو 25-23 سے شکست دے کر برتری حاصل کر لی۔ چوتھے سیٹ میں برطانوی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور الجیریا کو 25-19 سے ہرا کر مقابلہ برابر کر دیا، فیصلہ کن سیٹ میں برطانوی ٹیم الجیریا پر مکمل طور پر چھائی رہی اور حریف ٹیم کو 15-8 سے زیر کے کامیابی سمیٹی۔ دفاعی چیمپئن برازیل کو امریکہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانوی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا گروپ میچ آج اٹلی کے خلاف کھیلے گی۔

مزید : ایڈیشن 1