مسلم ٹاﺅن میں اداکارہ رانی کی بیٹی فائرنگ سے زخمی، حالت نازک

مسلم ٹاﺅن میں اداکارہ رانی کی بیٹی فائرنگ سے زخمی، حالت نازک

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) مسلم ٹاﺅن کے علاقہ میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ادا کارہ رانی کی بیٹی کو زخمی کردیا جس کو فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال داخل کروادیاگیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز ادا کارہ رانی کی بیٹی رابعہ اپنی گاڑی پر جارہی تھی کہ نیو مسلم ٹاﺅن 148بی کے قریب نامعلو م موٹر سائیکل سواروں نے اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے عملہ نے اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال داخل کروادیا پولیس کے مطابق رابعہ کے خاوند چوہدری انور جو جنرل ہسپتال میں نیورو سرجن ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے تاہم انہوں نے ابھی درخواست میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -