وزیرداخلہ کی پاسپورٹ سکینڈل میں محمد علی اسد کی گرفتاری کیلئے ٹیم انٹر پول بجھوانے کی ہدایت

وزیرداخلہ کی پاسپورٹ سکینڈل میں محمد علی اسد کی گرفتاری کیلئے ٹیم انٹر پول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(زاہد علی خان) وزیر داخلہ رحمن ملک نے حکم دیا کہ ویزہ سکینڈل میں ملوث محمد علی اسد کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم انٹرپول بھجوائی جائے اور محمد علی اسد کے دیگر ساتھی جو اس فراڈ میں ملوث ہیں انہیں بھی پکڑ کر تفتیش کی جائے رحمان ملک کی ہدایت پر ڈی جی ایف آئی اے نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سے مشورے کے بعد ٹیم بھجوانے کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے گزشتہ روز گرفتارشدگان کی تفتیش اور رہائی کے بعد تیار کی جانے والی رپورٹ وزیر داخلہ کو موصول بھی کی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کی تمام تفصیلات اور مقدمے کی ایف آئی آر بھی لندن بھجوانے کا فیصلہ کیاگیا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے انور ورک ٹیم کو لندن بھجوانے کے لئے ٹیم کے ارکان سے خود انٹرویو کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -