علامہ ابتسام الٰہی ظہیر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے بال بال بچ گئے

علامہ ابتسام الٰہی ظہیر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے بال بال بچ گئے

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)لارنس روڈ پر نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے حافظ ابتسام الہی ظہیر بال بال بچ گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ لارنس روڈ پر واقع مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سامنے علامہ احسان الٰہی کے بیٹے حافظ ابتسام الٰہی گزر رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی، تاہم وہ محفوظ رہے جبکہ فائرنگ سے مسجد میں موجودنمازیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایس پی سول لائنز عبدالقادر قمر کے مطابق ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا بلکہ دو محافظ فورس کے اہلکاروں پر دو نامعلوم ڈاکوﺅں نے فائر کئے اور فرار ہو گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -