اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ

اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا ...

لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میںمنگل کے روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت5پیسے کے اضافے کے ساتھ 95.05روپے ہو گئی۔کرنسی مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں غیر ملکی کرنسیوں کی تبادلہ شرح کچھ اس طرح رہیں۔آسٹریلین ڈالر کی قیمت فروخت 99.30روپے،کینیڈین ڈالر کی قیمت94.50روپے،یورو کی قیمت 117.00 روپے ، سعودی ریال کی قیمت25.35روپے،یو اے ای درہم کی قیمت26.00اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت149.00روپے رہی۔

مزید : صفحہ آخر