پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر بیشتر پٹرول پمپ بند
لاہور(کامرس رپورٹر) پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کے بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول کی فروخت بند کردی گئی ہے پٹرول کی فروخت بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر بھر میں صرف ایسے پمپس پر پٹرول فروخت کیا جارہا ہے جو جن کو براہ راست کمپنیاں خود چلا رہی ہیں اور ان پمپس پر شہریوں کی پٹرول ڈلوانے کے لئے لمبی لمبی لائنیں لگ گئی ہوئی ہیں اور 100 روپے سے زیادہ کا پٹرول نہیں دیا جا رہا اس مشکل سے دوچار شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پٹرول سستا ہو تو قیمتیں کم نہیں کی جاتیں لیکن اضافہ کے خدشہ پر ہی پٹرول کی فروخت بند کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے اور حکومت ایسے پٹرول پمپس کے خلاف کاروائی کرے۔