نیٹو سپلائی کی بحالی پر امریکہ ،طالبان دونوں خوش ہیں ، ہندوستان ٹائمز

نیٹو سپلائی کی بحالی پر امریکہ ،طالبان دونوں خوش ہیں ، ہندوستان ٹائمز

 نئی دہلی /کندھار(اے پی اے )ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سات ماہ بعد نیٹو سپلائی کی بحالی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہوئے جہاں امریکہ نازاں ہے وہاں طالبان بھی اس فیصلے پر مسرور دکھائی دیتے ہیں کیوں کہ طالبان ہوں یا نیٹو افواج دونوں اسی سپلائی پر انحصار کرتے ہیں ۔رپورٹ کا کہنا ہے کہ شدت پسند،پاکستان سے افغانستان آنے والے سپلائی کے ٹرکوں پر حملہ نہ کرنے کے وعدے پر افغان سکیورٹی اداروں سے غیر قانونی طور پر لاکھوں ڈالر کما لیتے ہیں ۔رپورٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کی کوشش کی ہے مگر اسے کامیابی نہیں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق دہشت گرد پاکستان میں بھی سپلائی لے جانے والی گاڑیوں پربھی حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیںمگر پاکستانی روٹ پرحملے کے امکانات کم ہیں تا ہم پاکستان میں موجود کمپنیوں کے بارے میںبھی ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ وہ بھی شدت پسندوں کو ادائیگی کرتی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق طالبان کمانڈرز کا کہنا ہے کہ نومبر 2011میں جب پاکستان نے 24فوجیوں کی شہادت پر رد عمل دےتے ہوئے سپلائی لائن منقطع کر دی تھی تو افغانستان کے مشرق اور جنوب میں موجود عسکریت پسندوںکو کافی حد تک مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید : صفحہ آخر