شہبازشریف کے پسندیدہ افسر لوڈشیڈنگ کا باعث بن رہے ہیں: شجاعت
لاہور ( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لےگ کے صدر سےنےٹر چودھری شجاعت حسےن نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پسندیدہ افسران لوڈشیڈنگ کا باعث بن رہے ہیں اور وہ جان بوجھ کر سحری اور افطار کے وقت بجلی بند کر دیتے ہیں تاکہ عوام وفاقی حکومت کو برا بھلا کہے یہ ویسا ہی کھیل کھیلا جا رہا ہے جیسا کہ پچھلے الیکشن میں نگران حکومت نے کھیلا تھا اور آٹے کا جعلی بحران پیدا کر دیا تھا، واپڈا افسران شہباز شریف کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، بجلی کے بحران کی تمام تر ذمہ داری شہباز شریف پر عائد ہوتی ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے شکایات سننے کے بعد چند افسران کو ٹرانسفر کرنے کے احکامات بھی جاری کرنے پڑے۔ انہوں نے وفاقی افسران کو ہدایات کی کہ ان کا رابطہ یا واسطہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے ورنہ ان کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اجلاس میں ارکان نے احتجاج سوئی گیس ڈویلپمنٹ فنڈز کی کمی اور تقسیم میں ناانصافی کے خلاف کیا تھا۔ ان کا مو¿قف واضح تھا کہ ہم اتحادی ہیں اور اتحادی ہونے کے ناطے ہمارے کاموں کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق یہ ہیں کہ نواز لیگ کے ارکان قومی اسمبلی وفاقی حکومت کے خلاف تنقید کرتے ہیں اور رات کے اندھیرے میں وزیراعظم سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور فنڈز وصول کرتے ہیں اگر اس کی تفصیلات سامنے آ گئیں تو یہ منہ چھپاتے پھریں گے۔