پاکستان اور امریکہ مل کر دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی ہاصل کر سکتے ہیں ، شیری رحمان

پاکستان اور امریکہ مل کر دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی ہاصل کر سکتے ہیں ، ...

  

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں جبکہ امریکی سینیٹر ڈینیل کے انوائے نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق شیری رحمان کا سینیٹر ڈینیل کے انوائے سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے پاس دہشت گردی کیخلاف جنگ میں آگے بڑھنے کا موقع ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کے امریکا سے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، پاکستانی سفیر نے پاکستان کی خطے میں سکیورٹی سے متعلق کوششوں اور ہمسایہ ممالک سے تعلقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ سینیٹر انوائے نے بھی پاکستان کی خطے میں امن کے متعلق کوششوں کو سراہا۔ سینیٹر انوائے نے پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری کیلئے اپنی تمام تر حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

مزید :

صفحہ آخر -