کروڑوں کی ہیروئن بھارت سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

کروڑوں کی ہیروئن بھارت سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور کسٹم نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بھارت سمگل کی جانے کی کوشش ناکام کردی ۔ ہیروئن ایک نیپالی خاتون سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے واہگہ باڈر کے راستے بھارت لے جا رہی تھی ۔ نیپالی خاتون ڈل سنگ نے ہیروئن کیپسول میں بند کرکے کھا رکھی تھی ۔ شک پڑنے پر چیک کیا گیا تو خاتون کے بیٹ سے ہیروئن بھرے 61 کیپسول برآمد ہوئے ۔ نیپالی خاتون نیپال سے کراچی اور کراچی سے براستہ اسلام آباد لاہور آئی تھی ۔ خاتون کے مطابق اس کو ہیروئن ایک حبشی نے کراچی میں کیپسول میں بند کرکے کھلائی تھی ۔ خاتون کے مطابق وہ غربت کے باعث اس کام کے لئے تیار ہوئی تھی اور وہ پہلی بار سمگلنگ کی کوشش کر رہی تھی ۔

مزید : صفحہ آخر