غریب عوام سے رشوت طلب کرنے والوں کے کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ہائیکورٹ کی ٹی ایم او سرگودھا کو ہدایت

غریب عوام سے رشوت طلب کرنے والوں کے کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ہائیکورٹ کی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے قرار دیا ہے کہ سرکاری اہلکار شہریوں کو بے سہارا نہ سمجھیں، اگر مجبور اور غریب عوام سے رشوت طلب کرنے والے سر کاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو عدالت سخت کارروائی کرےگی۔فاضل جج نے یہ ریمارکس فوت ہونے والے سرگودھا کے سینٹری ورکر کو عدالتی حکم کے باوجود گریجویٹی کی رقم ادا نہ کئے جانے کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت کرتے ہوئے دئیے۔عدالت کو بتایاگیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے اور گریجوایٹی کی رقم ادا کرنے کی بجائے درخواست گزاررحمت جان سے رشوت طلب کی جا رہی ہے۔جس پر فاضل عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایم او سرگودھا کو رشوت طلب کرنے والے اہلکاروں کے خلاف انکوائری کر کے سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔جبکہ ایک ہفتے میں انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : صفحہ آخر