اسلامپورہ ماچس فیکٹری کے ڈسٹری بیوٹر کے گھر 3کروڑ مالیت کے بانڈز نقدی چوری

اسلامپورہ ماچس فیکٹری کے ڈسٹری بیوٹر کے گھر 3کروڑ مالیت کے بانڈز نقدی چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے ساڑھے چارکروڑ روپے مالیت سے زاہد کی نقدی،طلائی زیورات، پرائز بانڈز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کردیا گیا جبکہ مزاہمت پر ایک شہری کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلامپورہ کے علاقہ میں چوروں نے ماچس فیکٹری کے ڈسٹری بیوٹر محمد ارشد کے گھر سے تالے توڑ کر 3کروڑ روپے مالیت کے پرائزبانڈز ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا اسلامپورہ پولیس نے محمد ارشد کی درخواست پر مقدمہ نمبر1249درج کرکے محمد ارشد کے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا تاہم پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی،اقبال ٹاﺅن کے علاقہ خیبر بلاک میں افطاری کے فنکشن پر آنے والے ملک ریاض کو ڈاکوﺅں نے موبائل فون اور نقدی چھین کر مزاہمت پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا،شاہدرہ کے علاقہ بیگم کوٹ میں دو ڈاکوﺅں نے گورمے شاپ سے گن پوائنٹ پر تین لاکھ مالیت کی نقدی لوٹنے کے بعد سیکورٹی گارڈ سے بندوق بھی چھین کر لے گئے،گلشن راوی کے علاقہ جی بلاک میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے عاطف شہزاد اور اسکی فیملی سے گن پوائنٹ پر 6لاکھ مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لیے،ستوکتلہ کے علاقہ واپڈا ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے افضال اور اسکی فیملی سے گن پوائنٹ دو لاکھ مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لیا جبکہ ڈاکوﺅں کو روکنے کیلئے آگئے آنے والے سیکورٹی گارڈ سے بھی ڈاکو موبائل فون اور بندوق چھین کرفرار ہوگئے، اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں کریم مارکیٹ کے قریب سے نیلم شہزادی سے دو ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر 3لاکھ مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لیا،نواب ٹاﺅن میں محمد اعظم سے ایک لاکھ،اسی علاقہ میں نسرین جاوید سے ڈیڑھ لاکھ،غالب مارکیٹ میں عمر جاوید سے ایک لاکھ،اور ساندہ میں کاشف عارف سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کی نقدی،زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا،مسلم ٹاﺅن کے علاقہ میں گڈلک بیکری کے قریب عمران کے گھر سے 23لاکھ،ڈیفنس بی کے علاقہ میں عابد کے گھر سے 14لاکھ،گلشن اقبال کامران بلاک کے رہائشی وسیم اور مانگامنڈی شیخ مختار کے گھر سے نو نو لاکھ،ستوکتلہ میں نبیل بٹ اور نشترکالونی میں کرامت کے گھروں سے سات سات لاکھ،فیکٹری ایریا میں عبدالرشید اور سندر میں بابر علی کے گھروں سے چھ چھ لاکھ،مناواں میں عابد رشید اور اقبال ٹاﺅن میں عارف کے گھروں سے پانچ پانچ لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا گیا، شاہدرہ سے طاہر، شادباغ سے تیمور، اسلامپورہ سے فیصل، گلشن راوی سے شہباز، اقبال ٹاﺅن سے بشیر،شمالی چھاﺅنی سے مجید،ہربنس پورہ سے کاشف،غازی آباد سے غلام حسین اور کوٹ لکھپت سے عثمان کی موٹر سائیکلیں جبکہ سول لائن سے عامر کی لینڈ کروزر،قلعہ گوجر سنگھ سے اسحاق،اقبال ٹاﺅن سے طارق،گلشن اقبال سے زاہدہ خانم،گلشن راوی سے شہباز،اقبال ٹاﺅن سے سردار، قائداعظم انڈسٹریل ائیریا سے عثمان،نواب ٹاﺅن سے محبوب اور ڈاکٹر اسرار اور ٹاﺅن شپ سے عبدالمنان کی گاڑیاں چوری کرلیں گئیں۔گرین ٹاﺅن عباس کے گھر سے 14لاکھ نقدی اور طالائی زیورات، ستوکتلہ علی اکبر کے گھر سے 7لاکھ اور طالائی زیورات، شاہدرہ ٹاﺅن عزادار کے گھر سے 6لاکھ نقدی اور موبائل و طلائی زیورات ،شاد باغ احسان ہاشمی سے 4لاکھ اور موبائل ،ہنجروال مقصود علی سے 3لاکھ موبائل ،مغل پورہ اسلم سے 2لاکھ ،شیرا کورٹ انور سے 30ہزار اور موبائل ،مصری شاہ میڈم شمیم سے 2لاکھ نقدی ،طالائی زیورات ، مصطفی آباد احد خان سے 30ہزا رنقدی اور موبائل، شادمان یوسف سے 30ہزار ،موبائل،باٹا پور حبیب علی 2لاکھ موبائل، ہربنس پورہ ملک عامر سے 3لاکھ اور موبائل۔

مزید :

صفحہ آخر -