شرح سود کے تعین کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 10 اگست کو ہوگا

شرح سود کے تعین کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 10 اگست کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)آئندہ دو ماہ کے لئے ملک بھر میں بنیادی شرح سود کے تعین کے لئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 10 اگست کو کیا جائےگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور پریس کانفرنس میں کریں گے۔ اس سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر ِصدارت اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوگا جس میں نئی مانیٹری پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔ تاجر برادری اس حوالے سے شرح سود میں کمی کی توقع کررہی ہے جبکہ تجزیہ کار مہنگائی میں کمی کے اعدادوشمار کو دیکھتے ہوئے شرح سود برقرار یا پھر اس میں پچاس بیسسز پوائنٹس کمی کا امکان ظاہر کرہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -