گرین ٹاﺅن میں کرکٹ پرکروڑوں کا جواءکرانے والے 4 جواری گرفتار

گرین ٹاﺅن میں کرکٹ پرکروڑوں کا جواءکرانے والے 4 جواری گرفتار

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) گرین ٹاﺅن پولیس نے کرکٹ میچ پر جواءکروانے والے چار جواریوں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے ہزاروں کی نقدی ،موبائل فونز ، کمپوٹر، ٹی وی ، ٹیپ ریکارڈر اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ گرین ٹاﺅن فاروق افتخار کھارا نے مخبر کی اطلاع پر گرین ٹاﺅن کے علاقہ عظمت چوک میں کرکٹ میچوں پر کروڑوں روپے کا جواءکروانے والے جواریوں عاصم عرف عاشی ، نوید احمد ، علی رضا اور احسن زاہد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضہ سے کرکٹ میچوں کی بک ، موبائل فونز ، کمپیوٹر ، ٹیپ ریکارڈ ، ٹیلی فون سیٹ ، ٹی وی ، ہزاروں کی نقدی اور دیگر سامان برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے محمد طاہر اور ایس پی صدر کیپٹن (ر) لیاقت علی نے ایس ایچ او کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ایس ایچ او فاروق افتخار کھارا کے مطابق ملزمان کافی عرصہ سے چھپ کر کرکٹ میچوں پر کروڑوں روپے کا جواءکروارہے تھے۔ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -