4 ارب کے خصوصی رمضان پیکیج کے تحت صوبے بھر میں 322 سستے رمضان بازار قائم

4 ارب کے خصوصی رمضان پیکیج کے تحت صوبے بھر میں 322 سستے رمضان بازار قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر 4 ارب روپے کے خصوصی رمضان پیکج کے نتیجے میں صوبہ بھر میں 322 جبکہ صرف لاہور میں 32 سستے رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں، جہاں اشیائے خوردنوش انتہائی سستے داموں دستیاب ہیں۔ ان سستے بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلا کھلی مارکیٹ کے ریٹ 240 روپے کے مقابلے میں 230 روپے، دال چنا 98 روپے کے مقابلے میں 80 روپے، کھجور 200 روپے کے مقابلے میں 160 روپے، نیا آلو 40 روپے کے مقابلے میں 27 روپے، پیاز 40 روپے کے مقابلے میں 27 روپے، بیسن 103 روپے کے مقابلے میں 82 روپے میں دستیاب ہیں۔ آٹھ بجے تا رات نو بجے روزانہ جاری رہنے والے ان سستے بازاروں میں تمام ضروری اشیاءسستے داموں دستیاب ہیں۔ اشیاءصرف کی فراہمی قیمتوں میں استحکام اور بہتر انتظامات یقینی بنانے کے حوالے سے DCO لاہور نورالامین مینگل بذات خود بازاروں کا دورہ کر رہے ہیں اور عوام کی شکایات کے بروقت تدارک کیلئے موقع پر ہی متعلقہ احکامات جاری کرتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -